ایاز صادق کو بطور سپیکر ڈی سیٹ کرنے، جرمانے کیخلاف اپیل  سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر 

Oct 15, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سردار ایاز صادق کو بطور سپیکر ڈی سیٹ کرنے اور جرمانے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو سماعت کرے گا، الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کو 2015 میں ڈی سیٹ کردیا تھا اور ساتھ ہی جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جس پر ایاز صادق نے دوبارہ انتخابات کو تو چیلنج نہیں کیا لیکن جرمانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں