سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات ہوئے ، گورنر پنجاب 


 لاہور (نیوز رپورٹر+آئی این پی ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ملتان میں فاطمہ دسترخواں اور ریلوے اسٹین میں قائم دو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس دوران گورنر پنجاب نے مہر فاطمہ دسترخواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں نادار اور بھوکے کو کھانا کھلانا بہترین عمل قرار دیا گیا ہے، بھوکے کو کھانا کھلانا بہت بڑی نیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب ایک بڑی آزمائش ہے، سیلاب سے 4 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز نے بھرپور کردار ادا کیا، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ فلڈ کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا جس سے قلی بے روزگار ہو گئے، قلیوں کے لئے مہر فاطمہ دسترخواں اور راشن کی تقسیم بہترین اقدام ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لئے خواجہ جلال الدین رومی کے خاندان کی بے مثال خدمات ہیں، اہل ثروت اور مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھیں۔گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے پختون برادری کے نمائندہ مہمند لویہ جرگہ پاکستان کی سابق ایم پی اے محمد وحید گل کی قیادت میں ملاقات ۔ملاقات میں وفد نے پختون برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔سابق ایم پی اے محمد وحید گل نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ پختون قوم کے افراد کو نیا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بنوانے  میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور پختون افراد سے پولیس کا رویہ اکثر اوقات غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب ہونا ہے جبکہ لاہور میں پختون برادری کی غالب اکثریت مسلم لیگ نواز کو سپورٹ کرتی ہے۔ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے مہمند جرگہ کے وفد کو یقین دلایا کہ انکی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا ۔وفاقی حکومت سے بات کرکے نادرہ اور پاسپورٹ کے محکمہ جات میں پختون برادری کیلئے ایک علیحدہ فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔محکمہ پولیس میں شکایات کے ازالہ کیلئے لویہ جرگہ وفد کی آئی جی پنجاب ملاقات کرائی جائے گی مقتولہ 7سالہ کمسن ماریہ بیٹی کے قاتلوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ۔وفد میں رہبر حاجی امیر بہادر خان ،مبین خان ،سرفراز خان ،اکبر خان ،فاروق خان مہمند و دیگر بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...