چین کا کراچی کیلئے ایک لاکھ ،وزیراعلی سیلاب فنڈ کیلئے 5 لاکھ یوان کا عطیہ


کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان سے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران کہا کہ شدید بارشوں کے دوران منہدم مکانات کی تعمیر کیلئے بنائی گئی کمپنی میں پرائیویٹ سیکٹر کے نامور افراد کو شامل کیا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دینے والی ایجنسیوں سے قرض کے طور پر جو فنڈز اکٹھے کیے گئے یا لیے گئے وہ شفاف طریقے سے استعمال کیے جائیں گے اور اس کا آڈٹ ایک معروف فرم سے کرایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے مخیر حضرات، عالمی برادری، قریبی دوست ممالک اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور منہدم مکانات کی تعمیر کیلئے ایک علاقہ /محلہ یا گاں کا انتخاب کریں اور اپنے کنٹریکٹرز یا کنسٹرکشن کمپنی سے کام کروائیں اور صوبائی حکومت انہیں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 3.8 ملین مکانات کو نقصان پہنچا ہے جس کیلئے انکی حکومت نے مکانات کی تعمیر نو کیلئے 500 ملین ڈالر کے قرضے پر بات چیت کی ہے لیکن مکانات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ تمام بے گھر لوگوں کے مکانات بنانے کیلئے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ چینی قونصل جنرل نے وزیراعلی کو بتایا کہ ان کے ماہرین کی ایک ٹیم سکھر ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے منہدم مکانات کا سروے کرے گی اور پھر مکانات کی تعمیر نو کیلئے ان علاقوں کا انتخاب کرے گی۔ وزیراعلی نے متاثرہ افراد کی بحالی میں سندھ حکومت کی مدد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی کو کراچی کیلئے ایک لاکھ ( یوان)کا چیک اور سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سی ایم فنڈ کیلئے پانچ لاکھ ( یوان)کا چیک پیش کیا۔ وزیراعلی نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر قونصل جنرل، چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...