روپے کی قدر میں بہتری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15روپے لٹر تک کمی کا تخمینہ 

Oct 15, 2022


اسلام آباد(نامہ نگار)روپے کی قدر میں بہتری آنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی موخر ہو سکتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وزیر خزانہ اسحق ڈار کے دورہ امریکا پر منحصر ہے ۔ذرائع پیٹرولیم ڈیوژن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافی کیا تو3اہم پیٹرولیم مصنوعات اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5سے 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،اگرچہ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 14فیصد اضافے کے پیش نظر 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 10سے 15روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مخر ہو سکتی ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے۔۔ موجودہ ٹیکس کی شرح برقرار رہی تو 15اکتوبر کے بعد آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں