پنجاب حکومت کا تیسری بار بھی غلام محمد  ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار  

Oct 15, 2022


لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت ایک بار پھروفاق کی جانب سے سی سی پی او غلام محمودڈوگر کے تبادلے پر ڈٹ گئی ہے اور پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کردیا ہے۔زرائع کے مطابق وفاق نے پنجاب حکومت کو سی سی پی او لاہور غلام محمودڈوگر کے تبادلے پرانہیں ریلیو کرنے کا کہا ہے مگر پنجاب حکومت نے تیسری بار سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک بار پھر سی سی پی او کا تبادلہ منسوخ کرنے کا لکھ کر بھیج دیا ہے، وزیراعلٰی پنجاب نے سی سی پی او کو ریلیو نہ کرنے کی سمری منظور کرلی ہے اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وفاق کو تبادلہ منسوخی کے متعلق پیغام بھیج دیا ہے، تاہم وفاق ہر صورت سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر عملدرآمدکرانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں