اعتزار احسن/لانگ مارچ سے تعیناتی مؤخر ہو جاتی ہے تو ہر  3 برس بعد یہی ہوا کرے گا: وزیر داخلہ 

Oct 15, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ عمران ایک تعیناتی کیلئے بے چین ہے اور اس کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ عمران نے کہا تھا وہ اہم تعیناتی مؤخر کی جائے۔ اگر جلسے‘ لانگ مارچ کرنے سے تعیناتی مؤخر ہو جاتی ہے تو ہر تین سال بعد یہی ہوا کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ لینا مقصود ہے تو عمران خان تعیناتی کی بات کیوں کرتا ہے۔

مزیدخبریں