لاہور)سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ 10 یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گاطریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سے الگ ایکٹ پاس کروایا جائے گا نئی جامعات میں یونیورسٹی آف تونسہ، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظ آباد، انڈس یونیورسٹی راجن پور، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ، یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔