جیل جانے کا خوف خان کی نیند اڑگئی ، غپاڑہ کر رہے:سعید غنی


کراچی(نیوز رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے سابق وزیر اعظم کو عمران نازی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو جیل جانے کے ڈر سے عمران نازی کو نیند نہیں آرہی ہے، وہ عوام کے ووٹوں کی لاج نہیں رکھتے، ضمنی انتخابات میں منہ کی کھائیں گے۔ جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران نازی سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ہر شام غل غپاڑہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نازی جھوٹا ترین آدمی ہے اور یہ کرپشن کی گوگیوں کا سردار ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نازی کو جیل جانے کے ڈر سے نیند نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نازی عوام کے ووٹوں کی لاج نہیں رکھتے، ضمنی انتخابات میں منہ کی کھائیں گے، سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید چاہتے ہیں عمران نازی کل کی بجائے آج جیل جائے اور اسی لئے عمران نازی نے جیل بھرو تحریک پر یوٹرن لے لیا ہے، سعید غنی نے کہا کہ عمران نازی کو کراچی والے گدو بندر کا راستہ دکھائیں گے۔
 اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 
اسلام آباد(صلاح الدین خان) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اینڈاکائونٹ  کے گریڈ20 کے افسر عارف حسین کی ڈپیوٹیشن میں1-5-2023تک توسیع کردی گئی ہے ،پاس گروپ کے گریڈ 20  کے افسر عاصم ایوب جو بورڈ آف انویسمنٹ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی ڈپیوٹیشن میں بھی 15-7-2023 تک توسیع کردی گئی ہے ، آڈٹ اینڈ اکائونٹ کے گریڈ20 کے افسر اشفاق احمد کا تبادلہ اے جی آر سے بطور چیف فنانس اوکانٹ آفسرپرونشنل  کوآرڈنیشن ڈویژن کردیا گیا ہے، آڈٹ اینڈ اکائونٹ کے گریڈ 19 کے افسر اسرار الحق کو اے جی آر سے چیف اکائونٹ افسر انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن تعینات کردیاہے ،پاس گروپ کے سی گریڈ19 کی افسر صاحبزادی وسیمہ عمر کا تبادلہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے   صنعت پیداوارڈویژن میں بطور جنرل منیجر نیشنل فرٹیلائزر کردیا گیا ،رابعہ اورنگزیب گریڈ 18افسر ایڈمیسریشن سروسنر کی ایس ڈی کا تبادلہ  ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ،او ایم جی گروپ کی گریڈ 18 کی افسر حرا انور کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈوثرن سے تین سال کی ڈبیویشن پر نیشنل سکول آف پیلک پالیسی میں کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن