کراچی(نیوز رپورٹر) ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندھ نے ہیلتھ رسک الائنس کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ۔صدر ینگ نرسز اعجاز کلیری اورجنرل سیکریٹری سید شاہد اقبال نے کہا کہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ کیئر پرووائڈر ہمیشہ رسک پر ہوتے ہیں ہمیشہ اپنی جان جوخم میں ڈال کر عام انسان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں چاہے وہ ایڈز،ٹی بی ، کورونا ہو یا کوئی اور موذی مرض ان تمام بیماریوں والے مریضوں کی تیمارداری اور میڈیسن دیکر وہ اپنی جان کو مشکل میں ڈالتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت پہلے ہماری تنخواہوں کی کٹوتی کرتی ہے کیا ہمارے گھر اور فیملیز سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ہم اپنے گھر والوں کی مدد نہیں کر سکے اور حکومت نے ملازمین کی سیلری سے کٹوتی کی اور پھر رسک الاﺅنس بند کر دینا سراسر زیادتی ہے ملازمین کا حق غضب کرنا کہاں کا اصول ہے۔ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ نے وزیر اعلیٰ سندہ سے مطالبہ کیا کہ رسک الاﺅنس فوری مستقل بنیادوں پردیا جائے اور رسک الاﺅنس ختم کرنے کا خط منسوخ کیا جائے بصورت دیگر پورے سندھ کے ملازمین سراپا احتجاج ہونگے اور اس تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔
ینگ نرسز
رسک الاﺅنس فوری مستقل بنیادوں پردیا جائے،ینگ نرسز
Oct 15, 2022