کراچی(نیوز رپورٹر) ڈیفنس کے پوش علاقہ میں ننھی کلی اپنے ہی ملازم کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔ درخشاں کے علاقے فیز 7 میں گھریلو ملازم مالک کی کمسن بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیاواقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے۔ گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا۔ والدین گھر پہنچے تو بچی کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے۔ واقعے کی اطلاع پاکر درخشاں پولیس نے فوری اور موثرحکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم محمد کاشف ولد عبد الرحیم کو گرفتار جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
درخشاں فیز 7 میں گھریلو ملازم مالکان کی عدم موجودگی میںانکی کمسن بچی زیادتی کر کے فرار ‘ پولیس نے گرفتار کر لیا
Oct 15, 2022