آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کورین ثقافتی میوزیکل پروگرام "گوگک"کا انعقاد 

Oct 15, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر) آرٹس کونسل آف پا کستان کراچی اور ری پبلک آف کوریاقونصل خانہ کے مشترکہ تعاون سے کورین ثقافتی رقص و موسیقی پر مبنی میوزیکل پروگرام"گوگک"کا انعقاد آڈیٹوریمII میں کیا گیا۔ جس میں آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ ،قونصل جنرل کوریا ایچ ،ای ،کم ہاکسنگ ،کمشنر کراچی اقبال میمن ، قونصل جنرل سری لنکا، برٹش ہائی کمشنر،قونصل جنرل جرمنی،قونصل جنرل اومان،قونصل جنرل روس اور مختلف ڈپلومیٹس نے شرکت کی ۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے قونصل جنرل ریپبلک آف کوریا ایچ ،ای ،کم ہاکسنگ کو گلدستہ پیش کیا۔ شو کا آغاز کورین فنکاروں نے کورین آلات موسیقی پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا۔پروگرام میں کوریا کے مختلف فنکار وںنے اپنے وطن کا ثقافتی میوزک اور رقص پیش کیا۔جسے اہلیان کراچی نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر قونصل جنرل ریپبلک آف کوریا ایچ ، ای ،کم ہاکسنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شام بہت خوبصورت ہے ہم اپنے آبائی وطن کے فن کاروں کا استقبال کرتے ہیں ۔پروگرام میں اہلیان کراچی نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔ 
گوگک کا انعقاد

مزیدخبریں