کراچی(نیوز رپورٹر)سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاردوعالم ﷺ اُمت کی بخشش ومغفرت کیلئے ہمیشہ دعاگورہتے تھے،ہمیں بھی سرکاردوعالم ﷺکی محبتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سرکاردوعالم ﷺسے سچی محبت کرنی چاہیے ان کی تعلیمات پر عمل کرناچاہیے وہ بزم بہاراں مصطفی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ میلادالمصطفیٰ ﷺکی محفل سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ سرکاردوعالم ﷺہمارے ذکر کے محتاج نہیں لیکن ہم اُن کا ذکر کرکے اپنی دنیا وآخرت کو سنوارسکتے ہیں،ان سے محبتوں کا اندازہ لگانے کیلئے سرکاردوعالم ﷺکے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم جس طرح محبت کرتے تھے اسی طریقے کو ہمیں اپناناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ایک سوچالیس سے زیادہ صحابہ کرام نعت گوشاعرتھے ،سرکاردوعالم ﷺاُن سے نعت سننے کو پسند فرماتے تھے ۔یہ اللہ نے مجھ پرکرم کیا کہ سندھ کی صوبائی ،پنجاب اورقومی اسمبلی کے اجلاس میں تلاوت کے بعد نعت کے رواج کو فروغ دینے میں کلیدی کرداراداکرنے کی توفیق عطافرمائی ۔ان شاءاللہ ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ ،بلوچستان اورخیبرپختون خواہ کی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت کے پڑھنے کے رواج کو جاری رکھنے میں اپنا کرداراداکریں ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ بہت سے مواقع ایسے آئے جہاں پروگرام ترتیب دینے والوں نے تلاوت کے بعد نعت پڑھانے کو شیڈول میں نہیں رکھا تھا ،لیکن الحمدللہ سرکاردوعالم ﷺکاکرم ہے کہ پروگرام کا شیڈول تبدیل کرواکر تلاوت کے بعد نعت کو شامل کیا، ملک کے مختلف صوبوں میں بھی اوربرطانیہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت عطافرمائی ،ایسی طرح ایسے مواقع بھی آئے جس میں صدر،وزیراعظم مہمان خصوصی تھے ،شیڈول میں تلاوت کے بعد نعت نہیں رکھی گئی تھی لیکن پرخلوص کوششوں کے سبب ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ۔
حاجی حنیف طیب