کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے تعاون سے ماڈل یونائیٹیڈ نیشن ان سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی (MUNISM) کی 3 روزہ افتتاحی تقریب جمعہ کو یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب صحرائی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز نے 1912 سے دنیا بھر میں طلباءکی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے قیام سے بہت پہلے تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلموں نے مضبوط بنایا ہے اور انہیں اپنی سرگرمیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے قریب لایا ہے۔ڈاکٹر مجیب صحرائی نے شرکت کرنے والے طلباءپر زور دیا کہ وہ دنیا کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ کی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی بات کریں۔ سندھ کی تقریباً نصف آبادی اس سے متاثر ہوئی ہے۔ اس نے خاص طور پر صوبے کے دیہی علاقوں میں تعلیمی عمل کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے،" وائس چانسلر نے لیکچرر وفا منصور، ڈاکٹر آصف علی وگن، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ اور ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر اورک کو اس تقریب کو منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔قبل ازیں وفا منصور برڑو نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی، ڈاکٹر آصف علی وگن اور ڈاکٹرعامراقبال عمرانی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ڈاکٹر آصف علی وگن نے منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر منعقد ہونے والے سیشنز سے ایس ایم آئی یو اور دیگر اداروں کے طلباءبہت کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے تعاون پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر مجیب صحرائی
SMIU : 3روزہ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کی افتتاحی تقریب
Oct 15, 2022