میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات


ٹنڈوآدم (نامہ نگار)ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی میں مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیکریٹری بلدیات سندھ سے رپورٹ مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر خورشیدعلی راجپوت نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی مختلف برانچوں، اکاﺅنٹ، برانچ، الیکٹرک برانچ سمیت مختلف برانچوں اور پیٹرول اور ڈیزل کی مدمیں لاکھوں روپے کے جعلی بل شہر میں صفائی ستھرائی کاخراب نظام میونسپل کمیٹی سے ریٹائر ہونے والاملازمین کے بقایاجات پنشن ہولڈرز کی پینشن کی رقوم کی عدم ادائیگیوں سمیت میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے فنڈز کوماہانہ کی بنیاد پر بے دردی سے جعلی بل بناکر میگا کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف تحریری درخواست دی تھی جس پر گونر سندھ کامران ٹیسوری نے سیکریٹری بلدیات سندھ کو فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن