مفلوک الحال خاندان کی  اجتماعی خودکشی کی کوشش ناکام


ٹنڈوآدم(نامہ نگار)غربت و بھوک سے تنگ آکر شوہر و اہلیہ کا اپنے تین بچوں سمیت سیم نالے میں کود کر خودکشی کی کوشش علاقہ مکینوں و پولیس نے بچالیا۔ایس ایس پی سانگھڑ نے راشن کے لئے دس ہزار روپے دے دئیے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تعلقہ تھانے کی حدود میں لانڈی بس اسٹاپ کے قریب اوڈ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے پانچ افراد 38 سالہ اوڈ نے اپنی اہلیہ 35 سالہ انجلی اوڈ اپنے تین بچوں سات سالہ بیٹی کاجل پانچ سالہ ساجن۔دو سالہ لچمی غربت و بھوک سے تنگ آکر دلبرداشتہ ہوکر سیم۔نالہ میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش جنھیں علاقہ مکینوں نے دیکھ لیا اور پولیس کی مدد سے بچالیا گیا پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا ریاض اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث جمع پونچی خرچ کوئی گئی کام نہ ہونے کے باعث پریشان حال تھا بھوک و غربت سے دلبرداشتہ ہو کر ایسا قدم۔اٹھایا ایس ایس پی سانگھڑ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو دس ہزار روپے دئیے گئے ہیں اور متاثرہ خاندان کو رشتہ داروں کے حوالے کردیا ہے۔
اجتماعی خودکشی 
دولت پور اور گردونواح میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں
نوا ب شاہ (نامہ نگار) دولت پور اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا چور گا¶ں دینومشین اور گا¶ں صالم کھوئی سے موٹر سائیکل۔ طلائی زیورات اور گھر کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار۔ تفصیلات کے مطابق دولت پور کے نواحی گا¶ں دینومشین میں کنداہ تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر یونس آرائیں کے گھر میں چوری کی واردات نامعلوم چور طلائی زیورات۔ ایل سی ڈی سمیت گھر کا قیمتی سامان چوری کر کے باآسانی فرار ہو گئے جبکہ گا¶ں صالم کھوئی میں چور مولا بخش ولد حکیم لاکھو کے گھر سے نئی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کنداہ پولیس اسٹیشن گا¶ں دینومشین کے اندر چند قدم کے فاصلے پر موجود ہونے کے باوجود چور چوری کرکے با آسانی فرار ہوگئے جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی واضع رہے کہ چند روز پہلے بھی گا¶ں دینومشین کی جامع غوثیہ مسجد سے چور 30 ہزار روپے مالیت کی بیٹری چوری کر کے فرار ہو گئے تھے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گا¶ں میں کنداہ تھانہ موجود ہونے کے باوجود نا تو پولیس گشت کرتی ہے اور نا ہی کوئی پکٹ لگائی جاتی ہے ۔
دولت پور /چوریاں

ای پیپر دی نیشن