شہدادکوٹ/کنری/محراب پور (نامہ نگاران) اندرون سندھ پانی میں ڈوب کر 3 افراد ہلاک جبکہ دیگر حادثات میں متعدد زخمی ہوگئے۔ قمبر روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہوکر سیلابی پانی میں گر گئی جس کے باعث موٹر سائیکل پرسوار 3 نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق، ایک کی تلاش جاری ہے.پی پی آئی کے مطابق ہلاک شدگان میں 20 سالہ انس اور 22 سالہ ثنا ءا اللہ شامل ہیں۔کنری سے نامہ نگار کے مطابق ایک شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق نبی سر واہ میں پانچ پلی کے مقام پر نہر میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے پہنچ کر لوگوں کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر تعلقہ اسپتال کنری پہنچایا لاش کے پرانی ہونے اور پھول جانے کیوجہ شناخت نہ ہوسکی سوشل میڈیا پر تصاویر اور نامعلوم شخص کی لاش ملنے خبر وائرل ہونے پر سامارو کے گاو¿ں رئیس نصیر خان دھونکائی کے رہائشیوں نے تعلقہ اسپتال کنری پہنچ کر نعش کو 29 سالہ موتی ولد چنگو خان دھونکائی کے نام سے شناخت کر لیا،مرنے والے کے بھائی پنھوں دھونکائی نے بتایا کہ اس کا بھائی چرواہا تھا۔ غائب ہونے پر وہ گزشتہ تین روز سے اس کو تلاش کر رہے تھے اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا اس پر مرگی کے دورے بھی پڑتے تھے جس کے باعث نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا دوسرے واقعے میں کنری کے قریب ٹنڈو کولاچی کے گاو¿ں عبدالغنی آرائیں کے نواح میں درگاہ احمد شاہ کے قریب زمینوں پر کلٹی ویٹر چلانے کیلئے جانے والے ڈرائیور کانجی بھیل سے موٹر سائیکل پر آنے والے تین نامعلوم افراد نے ٹریکٹر چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈرائیور کو ٹانگ پر کلہاڑی مار کر شدید زخمی کردیا۔محراب پور سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر گلاب ہوٹل کے قریب دو کاروں میں تصادم کے بعد ایک کار ٹرک سے جا ٹکرائی اس حادثے میں دونوں کاروں میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم کاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پرکئی مقامات پر سڑک خراب ہے جس کی وجہ سے حادثات روزانہ کا معمول ہیں علاوہ ازیںدیگر شہروں میں ٹریفک حادثات میں کئی افراد شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ جس میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
سیلابی پانی/ہلاکتیں
قمبر روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہو کر سیلابی پانی میں جاگری، 3 نوجوان موقع پر چل بسے، ایک کی تلاش جاری، کنری میں چرواہا نہر میں ڈوب کر جاں بحق
Oct 15, 2022