ہوشربا مہنگائی سے کاروباری طبقہ پریشان  ریلیف دیا جائے: طارق رشید کمبوہ

Oct 15, 2022


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) موجودہ ہوشربا مہنگائی کاروباری حلقوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے , ملکی معیشت ناہموار کاروباری صورتحال کے ساتھ خسارے سے نہیں نکل سکتی۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران ٹبہ سلطان پور چودھری طارق رشید کمبوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی کی بلند ترین شرح کاروباری صنعتی حلقوں کے لئے شدید پریشانی کے باعث ہے بزنس کمیونٹی بدترین بحران کا سامنا کرنے پر مجبور ہے مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملنے کے آثار پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں