عمران خان کا چوروں لٹیروں سے مقابلہ‘ خواتین ساتھ دیں: مہر بانو قریشی

Oct 15, 2022


ملتان( نمائندہ نوائے وقت) این اے 157 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ خواتین میری طاقت اور بازو ہیں۔ خواتین کی طاقت کے سہارے الیکشن لڑ رہی ہوں۔ ماضی میں بھی انہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی میں بھر پور کردار اد کیا اور اب ایک بار پھر ضمنی انتخاب میں خواتین تحریک انصاف کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کریں گی۔ اپنی اولاد کے بہتر مستقبل اور ملک کی بہتری کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ عمران خان کا مقابلہ چوروں اور لٹیروں سے ہے۔ این اے 157 کے ووٹرز اور ملتان کے عوام ایفی ڈرین کیس کو نہیں بھولے۔ قوم کی رگوں میں زہر گھولنے اور منشیات کا کاروبار کرنے والے امیدوار کو این اے 157 کے عوام مستر دکریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے مقامی میرج ہال میں این اے157 کی خواتین کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی، سین گل ایم پی اے‘ شازیہ عباس کھاکھی‘ قربان فاطمہ‘ ڈاکٹر روبینہ اختر‘ شازیہ وحید ارائیں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا مہر بانو قریشی کامیابی کے بعد حلقے کی خواتین کی م¶ثر آواز ابھر کر سامنے آئیں گی۔
 مہر بانو قریشی

مزیدخبریں