کراچی(نیوز رپورٹر) استنبول سے منیلا جانیوالی پرواز میں خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں‘ پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد اسی پرواز سے خاتون کی میت فلپاین روانہ کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 084 میں دوران پرواز خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ جس پر استنبول سے منیلا جانیوالی ترکش ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔طیارے کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹر کو طلب کیا، لینڈنگ کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کرکے خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ترکش خاتون مسافر ایلینا کی میت طیارے میں ہی فلپائن روانہ کردی گئی ہے۔
استنبول سے منیلا جانیوالی پرواز میں خاتون مسافر کو دل کا دورہ ‘ انتقال کر گئیں
Oct 15, 2022