ملتان(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ہاو¿سنگ اینڈ اربن پلاننگ جنوبی پنجاب آصف چوہدری نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی لاورے کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور گھر گھر لاروا تلفی کے اقدامات جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاو¿سنگ میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر بھی موجود تھے۔ محمد آصف چوہدری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا ٹاسک دیا ہے اور صفائی کے انتظامات بہتر نہ کرنے والے گھروں اور کمرشل پراپرٹی کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سیکرٹری ہاو¿سنگ