واسا کا بجٹ 6635.783 ملین روپے ہے، گورننگ باڈی نے کمیٹی چوک شیر پا¶ کالونی میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کی بھی منظوری دےدی

Oct 15, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورننگ باڈی آر ڈی اے کا 59 واں اجلاس جمعہ کو چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زےر صدارت ہوا گورننگ باڈی نے آر ڈی اے کے سالانہ بجٹ برائے 2022-23 کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 3062.026 ملین روپے ہے اور واسا کا سالانہ بجٹ 6635.783 ملین روپے ہے گورننگ باڈی نے کمیٹی چوک راولپنڈی کے قریب شیر پا¶ کالونی میں 18 مرلہ خالی اراضی پر کثیر المنزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے پلاٹوں اور سٹرپٹس کی الاٹمنٹ کی منسوخی کی بحالی کےلئے ایجنڈے کی بھی منظوری دی اجلاس مےں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے گورننگ باڈی کو ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی گورننگ باڈی نے کچہری چوک راولپنڈی پروجیکٹ کے نظرثانی شدہ دائرہ کار کی توثیق کے بارے میں ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے منصوبے میں فلائی اوورز اور انڈر پاسز بنا ئے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور راولپنڈی کی ہر تحصیل کے حوالے سے لینڈ یوز رولز 2021 کے تحت پیری اربن سٹرکچر پلان کی تشکیل کی تجویز پیش کی جسے منظور کر لیا گیا ہے باڈی نے پیری اربن کے بارے میں تجویز کےلئے ایم ایم پی کنسلٹنٹ کو 15 دن کا وقت دیا ہے۔

مزیدخبریں