اسلام آباد(وقائع نگار)کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کپیٹن محمد عثمان یونس نے جمعہ کے روز آئی جے پی روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران کی جانب سے بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بتایا گیا کہ پیکج ون کے تحت N-5 تا منڈی موڑ تک کے ترقیاتی کاموں کو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح پیکج ٹو کے تحت منڈی موڑ تا نائنتھ ایونیو تک کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ پیکج تھری میں آنے والا فلائی اوور جو نائنتھ ایونیو سے منسلک ہے جسکو 23 مارچ تک مکمل کرکے کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کام کے اعلی معیار کو بھی ہرحال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
آئی جے پی روڈ پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، چےئرمےن سی ڈی اے
Oct 15, 2022