اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی اےس اےچ اے زوہیب خان نے کہا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں؛ پاکستان سافٹ ویئر ہاو¿س ایسوسی ایشن کی چھتری تلےگلف ٹیکنالوجی نمائش (GITEX) 2022 میں اپنی صلاحیتےوں کا اظہار کےا ہے ،اس نمائش کا افتتاح وزےر آئی ٹی نے کےا تھا ،انھوں نے کہاپاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کے کاروباری پیداوار کے لیے سب سے کامیاب نمائش ثابت ہوئی، اس سے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے 2جو نیئر کلوکرں کے تبادلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 2جو نیئر کلوکرں کے تبادلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تحصیلدار راولپنڈی کینٹ کے ریڈر جونیئر کلرک شفاعت حسین کاظمی کو رجسٹریشن کلرک تحصیل کہوٹہ اور رجسٹریشن کلرک تحصیل کہوٹہ جو نیئر کلرک وقار یعقوب کو ریڈر تحصیلدار راولپنڈی کینٹ تعینات کر دیا ہے، جنہوں نے چارج سنبھال لیا ہے۔
جشن صادقین مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کی مناسبت سے جمعہ کو جشن صادقین مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر محافل میلاد اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا، علمائے کرام ، واعظین اور ذاکرین نے سیرت ختمی مرتبت اور حضرت امام جعفر صادق ؑ کے علمی کارناموں پر روشنی ڈالی ۔