راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر پنجاب انصر مجید نیازی نے کہاکہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی اسمبلی میں ہونے والے تقریری مقابلوں میں ویلفیئر ورکرز سکول کی طالبات کی شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے، طلباءوطالبات ملک پاکستان کا مستقبل ہیں انہوں نے ہی آنے والے دونوں میں ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالنا ہے بہترین سرمایہ کاری بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا ہے،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان نے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز ویلفیئر سکول مورگاہ راولپنڈی میں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل تقریری مقابلوں میں طالبات کی شرکت پر انکی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر لیبر پنجاب انصر مجید نیازی نے کہاکہ طلباءوطالبات کو سیرت النبی پڑھائیں اور ان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی سکھائیں، انصر مجید نے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے شیلڈز، سر ٹیفکیٹ،اور کیش انعامات تقسیم کیے۔
تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، انصر مجید نیازی
Oct 15, 2022