میگا پراجیکٹ عمران خان ، پرویز الٰہی کی اولین ترجیحات ہیں:محمودالرشید


لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ کی 16 میونسپل کمیٹیوں کی حالت بدلنے کیلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مریدکے، کامونکی ، جہلم، وزیر آباد، ڈسکہ، خانیوال، وہاڑی، کمالیہ اور گوجرہ میں 20 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں باقی 7 شہروں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے جا رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی افتخار رسول نے پنجاب سٹیز پروگرام (پی سی پی) پر بریفنگ دی جبکہ پی سی پی کے کوآرڈینیٹر سابق وزیر اشرف سوہنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ آباد کے سیوریج سسٹم کی تعمیر کیلئے 3 ارب کی سکیم تیار ہے جبکہ جھنگ اور وزیر آباد میں بھی سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو ہدائت کی کہ وہ میونسپل اداروں میں موجود خالی آسامیاں جلد پر کریں۔ بہاولنگر شہر کی واٹر سپلائی کیلئے 63 کروڑ کا منصوبہ تیار ہے جبکہ بورے والا کیلئے پونے 7 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...