لاہور( کلچرل رپورٹر ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن کے ایم بلاک میں میلاد پارک سے ملحقہ سڑک پچھلے 8 مہینوں سے رہائشیوں کیلئے عذاب بن چکی ہے۔پی ٹی آئی کا سابق کونسلر سلمان احمد خان اپنی بے چارگی کا اظہار کرتا ہے کہ اس کا کوئی بس نہیں چلتا اور اس حلقے سے منتخب پنجاب صوبائی اسمبلی مرادجو وزیر بھی ہیں اب اس حلقے کا دورہ نہیں کرتے ہیں ۔ لوگوں کو وعدے وعید پر ٹرخا دیتا ہے۔لوگوں نے شفقت محمود اور مراد راس کو کارکنوں کی طرف سے احتجاج کاپیغام پہنچا دیا ۔ ایم بلاک کے رہائشی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو درخواست کرتے ہیں کہ علاقے کے مسائل پرتوجہ دی جائے اور سڑک فوری تعمیر کی جائے جبکہ اردگرد سڑکیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شریف نے چند دنوں میں تعمیر کروا دی تھیں۔اہلیان ایم بلاک کی درخواست پر عمل نہ ہونے کی صورت میں راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔