لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے ریسرچ جرنل، مجلہ ”معارفِ اولیائ“ کے ایڈیٹر کے طور پر قومی سیرت کانفرنس میں، مجلات کی کیٹیگری میں حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی کی بنا ءپر سیرت ایوارڈ اور سندِ امیتاز عطا کی۔ واضح رہے کہ مجلہ معارفِ اولیاءکو یہ اعزاز پانچویں مرتبہ میسر آیا۔