لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ 17جولائی کی طرح کل16 اکتوبرکو بھی مریم نواز شریف سب سے پہلے ٹویٹ کرکے اپنی شکست قبول کریں گی۔ شرقپور شریف میں عمران خان کے کامیاب جلسہ نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ۔ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔