نعشوں کی بے حرمتی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے:راغب حسین نعیمی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے نشتر ہسپتال، ملتان میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے کے واقعہ پر شرعی ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نعشوں کی بے حرمتی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ مردہ مسلمان کی عزت وحرمت زندہ مسلمان کی عزت وحرمت کی طرح ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد فرمایا گیا ”بے شک ہم اولاد آدم کو عزت و تکریم عطا کی ہے“شریعت اسلامیہ لاش کی توہین کی اجازت نہیں دیتی۔ اسلام میں کسی نعش کی بے حرمتی یا مثلہ(انسانی اعضاءکو کانٹا) کرنا جائزنہیں ہیں۔ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے مزیدکہاکہ جس طرح زندہ مسلمان کی عزت وتکریم ہے ایسے ہی مردہ مسلمان کی عزت وتکریم ہے۔ شریعت مطہرہ میں تو کافر میت کی توہین کی اجازت نہیں چہ جائیکہ کہ مسلمان کی میت کی توہین کی جائے احادیث مبارکہ میں ہے۔ مردے کی ہڈی توڑنا اور اسے ایذا پہنچانا ایسا ہی ہے جیسے زندہ کی ہڈی کو توڑنا“۔اسی لئے ہمیں قبروں پر بیٹھنے سے منع کیا گیاہے۔ملتان کے ہسپتال میں لاشوں کو چھت پر پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ تکریم انسانیت کے منافی اور شرعی اعتبار سے غلط ہے۔کسی بھی معاشرے میں ایسے واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں،چھت پر لاوارث نعشوں کو پھینکنے کا واقعہ انسانیت کی تضحیک اورشرعی لحاظ سے جرم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...