لاہور(خصوصی نامہ نگار)27,28کتوبر 41ویں سالانہ 2روزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے سلسلے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانازبیرجمیل، مولانا عبید الرحمن معاویہ نے گزشتہ روز کہا کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے متعلق آئین میں ترامیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں قانون ناموس رسالت پر حکومت کوئی بیرونی و امپورٹڈ دباو¿ قبول نہ کر ے۔ قانون ناموس رسالت 295-C اور عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ غیر ملکی طاقتیں، لابیاں اور بین الا قوامی این جی اوز ہماری اقدار، ہمارے آئین و دستور اور ہمارے عقیدے پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ قادیانی فتنہ کا تعاقب ہر محاذ پر جا ری رکھیں گے۔ عالمی سطح پر ختم نبوت شعور آگاہی مہم مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے۔ حضور نبی کریم سے محبت ایمان کی بنیاد ہے۔
قادیانی عالمی و طاغوتی و صیہونی قوتوں کے آلہ کار ہیں اور صیہونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مغرب کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جانا پاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرا ت مندانہ فیصلہ ہے۔