لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی جوائنٹ سےکر ٹری وومن ونگ سنٹرل پنجاب نےئر مرتضی لون نے کہاہے کہ 16 اکتوبر کو ملک بھر مےں ہونے والے ضمنی انتخابات مےں چےئرمےن عمران خان کی کامےابی ےقےنی ہے۔ تحرےک انصاف تمام سےٹوں پر کلےن سوئپ کرے گی۔ عمران خان کے کامیاب جلسوںنے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں اسی جوش، جذبہ اور ولولہ سے سرشار عوام 16 اکتوبر کو بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے قومی دولت کی لوٹ مار،ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے عبر ت کا نشان بنادینگے۔ وہ گز شتہ روز پارٹی آفس مےں خواتےن رہنماﺅں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہی تھےں ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ مرےم صفدر عمران خان پرتنقےد کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوششوں مےں مصروف ہے۔
قوم ان کے سےاہ کارناموں سے باخوبی واقف ہے۔ جھوٹ بولنا مرےم بی بی کا وطےرہ بن چکا ہے۔ شکست ان کے مقدر مےں لکھی جاچکی ہے ۔