عمران خان کی مقبولیت نے شرےف خاندان پی ڈی ایم کو ذہنی مرےض بنا دےا :شاہدہ احمد ملکہ 


لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ عمران خان کی مقبولیت نے شرےف خاندان اور پی ڈی ایم کو ذہنی مرےض بنا دےا ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست کا جنازہ نکل چکا اب اسکی تدفین کا وقت ہے،حکمران اتحاد صرف اور صرف عمران خان کو دیوار کیساتھ لگانے،راستہ سے ہٹانے پر اپنی توانائیاں خرچ کررہا ہے مگر وہ اس میں ناکام ہونگے نواز شریف کے بیانات بھی اسی کا تسلسل ہے عمران خان کی کردارکشی،الزام تراشی اور درو گوئی سے یہ اپنی کرپشن اورلوٹ مارکی کہانیاں بند نہیں کراسکتے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا۔

 اس کی بقائ،سلامتی،ترقی،خوشحالی اور خودمختاری کیساتھ ساتھ غیروں سے غلامی،نجات،ممکن ہوسکتی ہے موجودہ حکمرانوںنے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے ، نوازلیگ کی قیادت نے ہمیشہ ملکی اداروں کا وقار مجروح کیا اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں ان کی کرپشن سے قوم کا بچہ بچہ آگاہ ہے خود کو پارسا قرار دینے کی کوششیں ناکام ہونے پر اب الزام تراشی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے تاکہ لیگی قیادت کی کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے، نیب کو کمزور کرکے ریلیف حاصل کرنے والوں کا پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر کڑا محاسبہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...