سیلاب متاثرین کی بحالی، فوڈ سیکیورٹی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے،جولیئن ہارنس


اسلام آباد (نا مہ نگار)خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکا اختتام اس اتفاقِ رائے پر ہوا پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی، فوڈ سیکیورٹی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ ان مسائل کے بارے میں آگاہی اور انکو حل کرنے کی کوششوں اور اشتراک سازی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاکہ بہتر پیداوار، بہتر غذائیت، بہتر ماحول اور ایک خوشحال زندگی تک ہر کسی کی رسائی ہوسکے اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔اس تقریب کا انعقاد عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسکو، یواین ویمن ، یونیڈو، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمینٹ اور منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پا کستان میں اقوام ِ متحدہ کے ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر جولیئن ہارنس نے خوراک اسکی ہماری زندگیوں اور ہر خوشی، غمی کے موقع پر اسکی اہمیت پر بات کی۔ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارے اردگرد بہت سے لوگوں کو وافر مقدار میں خوراک میسر نہیں۔ خصوصا سیلاب اور اس سے آنےوالی تباہی کے تناطر میں غذا اور غذائیت کی قلت کے خطرے کا سامنا ہے۔
جولیئن ہارنس

ای پیپر دی نیشن