اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے پیمرا میں جنسی ہراسیت کا کیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کر دیا ،پیمرا کے ایک جنرل منیجرکو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں یکطرفہ سزا سنائی گئی تھی ،جی ایم پیمرا اور ایک ڈی جی کو ہراسگی کیس میں قصوروار قرار دیا گیا تھا،صدر مملکت ڈی جی پیمرا کو "نوکری سے برطرفی" اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا چکے ہیں،صدر مملکت نے کہا وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت بمقام ِکار ملزم کو شنوائی کا موقع فراہم کرے۔
، ملزم جان کو خطرات کے پیش نظر پاکستان سے باہر رخصت پر تھا ، محتسب نے مقدمے کا فیصلہ یک طرفہ طور پر کیا ، انصاف کے اصولوں کے مطابق ملزم جی ایم کو سماعت کا مناسب موقع دیا جائے ۔
پیمرا