لانگ مارچ عنقریب‘ دنگا فساد کے بغیر نئے انتخابات چاہتے ہیں‘ فواد چودھری


گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) عنقریب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائیگا۔ دنگا فساد کے بغیر نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرانا چاہتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وڑائچ ہاﺅس میں چوہدری امجد علی وڑائچ سابق ایم این اے اور ان کے صاحبزادے چوہدری حسام علی وڑائچ سے ملاقات میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی موجود گی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کرپشن فری ملک بنانے اورموجود حکمرانوں سے نجات کےلئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ کپتان کی آواز پر پورا ملک سڑکوں پر نکل آئیگااور امپورٹڈ حکومت کو بھاگنے کےلئے جگہ نہیں ملے گی۔

 اور جلد تمام صوبوں میںعام انتخابات ہو نگے اور تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے‘ بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قیمتوں اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی دھندلی کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کر ے گی۔ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلندرہو گا۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن