اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 15 اکتوبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے کہا بصارت سے محروم افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور انہیں تعلیم اور روز گار کے یکساں مواقعوں کی فراہمی سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سفید چھڑی اس بات کی علامت ہے بصارت سے محروم افراد کسی کے محتاج نہیں اور یہ محرومی انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
پر ویز اشرف
بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، پر ویز اشرف
Oct 15, 2022