لاہور(نامہ نگار) ارفع ٹاور میں تھرڈ مکسڈ مارشل آرٹ ٹیکنیکل آفیشل کورس کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر سے مکسڈ مارشل آرٹ کے اساتذہ اور ریفری ججز نے شرکت کی۔کورس کا مقصد ایم ایم اے کے ریفریز و استاتذہ کے سکلز کو بڑھانے اور وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کروانے کےساتھ ساتھ مکسڈ مارشل آرٹ کی انٹرنیشنل سطح پہ پروموشن و تکنیکی مہارتوں پہ بھی تبادلہ خیال کرنا تھا۔کورس میں چیئرمین مکسڈ مارشل آرٹ پاکستان شعیب افضل ملک صدر بابر راجہ سمیت سیکرٹری شفیق الرحمان کھٹانہ صدر پنجاب ایم ایم اے انعام اللہ سمیت دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ سو سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔