گاڑی سے 305 کلو منشیات ، 63 کلو افیون ‘ 242 کلو چرس برآمد ‘ ملزم کوگرفتار


لاہور(نامہ نگار)موٹر وے پولیس ٹےم نے نیلا دلہہ انٹرچینج کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ‘ ملزم نے گاڑی بھگا دی۔ پولےس نے مشکوک گاڑی کاپیچھا کرکے اسے روک لےا ۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 305 کلو منشیات ، 63 کلو افیون اور 242 کلو چرس برآمد ہوئی ۔پولےس نے حافظ آباد کے رہائشی ملزم سرفراز علی کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔ملزم کواے این ایف کے حوالے کر دےا گےا ہے ۔ڈی آئی جی محمد یوسف ملک نے پولےس ٹےم کو شاباش دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن