پشاور(بیورورپورٹ)ڈپٹی سپیکر خیبر پی کے اسمبلی محمود جان نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے ‘ متاثرین کی بحالی تک ہرممکن کوششیں جاری رہے گی ‘حالیہ بارشوںاور سیلاب کی تباہ کاریوں میں ضلعی انتظامیہ‘ ٹی ایم ایز‘ 1122 ‘ لائیو سٹاک ‘ ایریگیشن اوردیگر محکموں کی کارکردگی بہترین رہی جنہوں نے بروقت سیلاب متاثرین کی مدد کیں اورغم کی اس گڑھی میں انکے شانہ بشانہ کھڑ ے رہے جس پر انکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں گذشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان ‘ ٹی ایم او متھرا ‘ ریسیکیو 1122 ‘لائیو سٹاک‘ ایریگیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کیں اس موقع پر بہترین کارکردگی پر ان افسران میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کئے گئے ا س موقع پر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوامحمود جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو خدمت اولین ترجیح ہے جس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں‘اس سلسلے میں متعلقہ محکموں نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس پر انکی کارکردگی پر انکو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔اور امید کرتاہوں کہ وہ انکی ہرممکن مدد میں انکو بھر پورسپورٹ کرینگے ۔
سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ،کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے :محمودجان
Oct 15, 2022