لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ و جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا بورڈ ممبر منتخب ہونے پر صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر عدنان احسان خان اور جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
عدنان احسان خان نے منسٹری آف بین الصوبائی رابطے کے اس فیصلے کو سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں کی ترقی کےلئے ایک احسن اقدام قرار دیدیا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شہزادہ بٹ نے کہا کہ سید اظہر علی شاہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ہونے کےساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کے بھی صدر ہے اور اس فیصلے سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان میں سپورٹس خصوصا سائیکلنگ کو ترقی کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔