لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اے جی ایم 18 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے ایجنڈے میں ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شامل ہے۔ بھارتی بورڈ نے اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی ریاستی ایسوسی ایشن کو بھجوا دی۔ایجنڈے میں پاکستان کے دورے سمیت دیگر سیریز اور ایونٹس بھی شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا کہ دورہ حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہے۔