شاہین آفریدی سابق بھارتی کرکٹرز کے اعصاب پر سوار 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی بھارت کے سابق کرکٹرز کے اعصاب پر بھی سوار ہوگئے۔ گوتم گمبھیر اپنی ٹیم کو کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں جب شاہین سے سامنا ہو تو صرف خود کو ہی نہیں بچانا بلکہ ان کےخلاف رنز بھی سکور کرنے ہیں، جب آپ خود کو بچانے کی فکر میں پڑجاتے ہیں تو پھر سب کچھ محدود ہوجاتا ہے۔ ٹی 20 میں خود کو بچانے پرتوجہ نہیں دے سکتے، شاہین گیند کےساتھ کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

 مگر بھارتی بیٹرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان کے خلاف رنز سکور کریں۔

ای پیپر دی نیشن