اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی جائزہ رپورٹ بنانے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فلڈ کنٹرول کے ماہرین پر مشتمل چین کے سینئر ایکسپرٹ گروپ کی پاکستان آمد۔ تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ماہرین کے ایکسپرٹ گروپ نے ملاقات کی۔ ملا قات کے دوران چین کے ایکسپرٹ گروپ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اس مو قع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا حتمی تعین بحالی کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد پر چین کا شکرگزار ہے۔