کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات،میپکو پر 2کروڑ 80لاکھ روپے جرمانہ

Oct 15, 2022


 اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے جولائی 2020سے دسمبر2021کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی(میپکو )  پر 2کروڑ 80لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، نیپرا اعلامیہ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 16افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی،16میں سے 11اموات میں میپکو قصوروارقرار پایا گیا نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 11اموات میں 4میپکو کے ملازمین جبکہ 7عام شہری  تھے،اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت میپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا،میپکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، نیپرااعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کی میپکو کوسوگوارخاندانوں کو 35لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے  کی ہدایت کی گئی ہے اتھارٹی کی میپکو کو سووگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ کہا گیا ہے کہ معاوضے و ملازمتوں کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر  کی جائیں۔

مزیدخبریں