اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت دراصل این آر او 2 ہے" ایف آئی اے نے باپ بیٹے کی وکالت کی حقائق کو چھپایا اور جان بوجھ کر باپ بیٹیکو بری کروایا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اور زردری فیملی کو NRO 2 دیا جا چکا ہے عمران خان کی حکومت کو ختم کرنا NRO کی پہلی کڑی ہے اسحاق ڈار جیسے اور مریم نواز کے کیسز کو ختم کرنا دوسری کڑی ہے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنا تیسری کڑی اور نواز شریف کو واپس لانا این آر او کی چوتھی کڑی ہو گی عامر مغل نے کہا کہ پاکستان کے وارث 22 کروڑ عوام اس سارے کھیل کو سمجھ چکے ہیں اور ضمنی الیکشن میں ان سب جماعتوں کو نشان عبرت بنا ئیں گے یہی وجہ ہے کو PDM کی تمام جماعتیں عام انتخابات سے بھاگ رہی ہیں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام اس NRO کو مسترد کرتی ہے اور ان کرپٹ مافیاز کو اپنے حقیقی انجام تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔