اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ساوتھ ایشیااور مڈل ایسٹ کے ا سٹیٹ منسٹرز نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد اور مستقبل میں ان کی آباد کاری اور دیگرامور پر بات کی گئی ،دونو جانب سے امداد کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے شرکاء اور ان کے ممالک کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں ، پاکستانی حکومت امدادی سرگرمیوں میں دوست ممالک کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی ۔سیلاب کے باعث پاکستانی معیشت کمزور ہو گئی ہے اس کے استحکام کے لیئے بیرونی ممالک کا تعاون ناگزیر ہے۔