دہشتگرد  رعایت کے مستحق نہیں،  عفریت کا خاتمہ کردیں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

Oct 15, 2022

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا  ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے  کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن  خراب کرنا چاہتے ہیں دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں  اور ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی ہے وزیر اعلیٰ نے تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزیدخبریں