ملک پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے: ایس اے حمید


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آج ملک پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، یہ تمام جماعتیں میثاق این آر او پر متفقہ بیعت کرچکیں۔اسی لیے انہوں نے نیب میں ترامیم کر دی ہیں جن کے متعلق  عدالت بھی کہہ رہی ہے کہ حالیہ نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا۔ نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن ثابت کرنا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کا پہلا ٹارگٹ ہی اپنے نیب کیسز ختم کرنا تھا۔اِن خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پرچیئرمین تعینانی کے بعد مبارکباد دینے کیلئے آئے پی ٹی آئی پی پی 64بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز چیئرمینوں و کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ اُن کاکہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد کھربوں روپے کے219 ایسے ریفرنسز جن کی سماعت ہوئی تھی انہیں واپس لے لیا گیا ہے اور تعداد بڑھتی جار ہی ہے۔اس ٹولے نے کھربوں روپے کی لوٹی دولت کو ناقابل واپسی بنا کر قومی دولت کو نقصان پہنچایا ۔

ای پیپر دی نیشن