جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر چوہدری مقبول احمد جٹ دیو نے ایف آئی اے کی طرف سے عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان اور انکے جانثار کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، قانون عوام کی امانت ہوتا ہے اس میں خیانت کر کے امپورٹڈ حکومت عوامی لیڈر اور صوبائی حکومتوں کو حراساں کر رہی ہے، پنجاب حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔