لاہور( لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ میں ہفتہ شان رحمت العالمینؐ کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔میلاد میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ فرح ملہی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر نورین اختر وائس پرنسپل یاسمین امجد،اقصی شکیل، ڈاکٹر نصرت جبیں کالج اساتزہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل فرح ملہی نے کہا کہ نبی کریم ؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔محفل میلاد میں طالبات اور اساتذہ کی جانب سے ہدیہ نعت اور درودوسلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔